جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بچے بے نامی خریدار ہیں: اٹارنی جنرل


سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے گریز کر رہے ہیں، ان کے بچے ان کے بے نامی دار ہیں۔

عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ بطور اٹارنی جنرل کونسل کی معاونت کرنا ان کی آئینی ذمہ داری ہے۔

انور منصور خان نے کہا کہ وزیر قانون کا بار کونسلز میں چیک تقسیم کرنا غلط نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الزامات محض مفروضوں پر مبنی ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

انہوں نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ احتساب اور شفافیت جمہوریت کا حصہ ہیں اور احتساب سے جج سمیت کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).