انڈیا: کیرالہ کی ’ماڈل بہو‘ نے خاندان کے چھ افراد کو سائینائڈ دے کر ہلاک کر دیا


انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ کی عدالت میں پہنچنے کے بعد ’ایک ماڈل بہو‘ پر گھر کے چھ افراد کو سائینائڈ سے مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ 47 سالہ جولی شاجو نے سنہ 2002 اور سنہ 2014 کے دوران اپنے پہلے خاوند، اس کے والدین، موجود شوہر کی سابقہ بیوی اور دیگر دو افراد کو زہر دے کر مارنے کا اعتراف کیا ہے۔

جولی شاجو کو دو دیگر مشتبہ افراد جن پر الزام ہے کہ وہ ان کے ساتھی تھے 16 اکتوبر تک ریمانڈ پر رکھا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق، ان دو افراد میں سے ایک پراجی کمار، جو کہ سنار ہیں اور جن پر الزام ہے کہ انھوں نے جولی شاجو کو سائینائڈ فراہم کی تھی کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے سوچا کہ جولی شاجو زہر آلودہ چوہوں کے لیے سائینائڈ خرید رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا: ’ڈوسا کنگ‘ کی عمر قید کی سزا برقرار

انڈیا: ہجوم کے ہاتھوں قتل روکنے کی ذمہ داری کس کی؟

’جس نے بھی ننھی پایل کو اس حال میں دیکھا وہ رو پڑا‘

شکوک و شبہات

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب روزو تھامس، اس کے پہلے شوہر رائے تھامس کے بھائی جو سنہ 2011 میں چل بسے تھے نے دو ماہ قبل عہدیداروں سے اس بارے میں خدشات اٹھائے تھے۔

جولی شاجو کا پہلا میبنہ شکار ان کی ساس اننانما تھامس تھیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سنہ 2002 میں ان کے ہاتھ کا تیار کردہ کھانا کھانے کے بعد ہلاک ہو گئی تھیں۔

اس واقعے کے چھ سال بعد جولی شاجو کے 66 سالہ سسر ٹام تھامس بھی اس طرح کے حالات میں انتقال کر گئے تھے۔

اس کے بعد سنہ 2011 میں رائے کی موت ہوئی۔ اس موقع پر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سائینائڈ کے آثار ملے تاہم اس کی پیروی نہیں کئی گئی۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سنہ 2014 میں جولی شاجو کی ساس اننانما تھامس کے بھائی میتیو نے اپنے بھتیجے کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ کرانے پر اصرار کیا۔ اسی سال ان کا بھی انتقال ہو گیا۔

سنہ 2016 میں اپنے کزن سکاریہ شاجو کی بیوی کی موت کے وقت سے ہی یہ خاندان زیادہ پریشان ہو گیا تھا۔ اس کی جوان بیٹی الفائن دو سال قبل فوت مر گئی تھی۔

اس کے بعد جولی نے شاجو سے شادی کی۔

پولیس نے جولی شاجو پر الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاجو نے چھ ہلاکتوں کا اعتراف کیا اور پیسوں نے شاجو کو یہ کام کرنے کے لیے اکسایا۔ شاجو کی نند رنجی کا کہنا کہ ان کی والدہ کے مرنے کے بعد شاجو نے خاندان کے مالی معملات کا کنٹرول سنبھالا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد انھیں ماڈل بہو سمجھتے تھے۔

پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp