تحریک انصاف کوغیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے: حفیظ اللہ نیازی


تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، اس میں بے نامی اکاﺅنٹس، ٹی ٹیاں اور منی لانڈرنگ سب کچھ شامل ہیں۔ تحریک انصاف کی اصلیت سامنے آنے کا سبب پیدا ہو گیا ہے ۔

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے بانی ممبر ہیں اور بڑی دیر تک وہ عمران خان کے سیکنڈ ان کمانڈ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر ایمانداری اور دیانت میں اپنی مثال آپ ہیں اور مدتوں عمران خان خود ان کی مثالیں دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے اکبر ایس بابر پانچ مرتبہ ہائیکورٹ جاچکے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے اکبر ایس بابر کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔ اس میں بے نامی اکاﺅنٹس، ٹی ٹیاں اور منی لانڈرنگ شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالی نے تحریک انصاف کو بے نقاب کرنے کا سبب پیدا کر دیا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).