شوبز ڈائری: ’رنویر صرف میرے شوہر نہیں بلکہ بہترین دوست ہیں‘


شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی حسِ مزاح کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ کئی بار نامہ نگاروں کے جبھتے ہوئے سوالوں کے جواب بھی وہ انتہائی مذاحیہ انداز میں دیتے نظر آتے ہیں۔

اپنی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد سے شاہ رخ نے کوئی فلم سائن نہیں کی لیکن ایک کے بعد ایک اعزازی ڈگریاں ضرور حاصل کر رہے ہیں۔

انھوں نے حال ہی میں نیٹ فلیکس کے لیے ایک ویب سیریز بنائی جس کا عنوان تھا ‘بارڈ اینڈ بلڈ’۔

شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز کے تحت بننے والی یہ سیریز کوئی کمال نہیں دکھا پائی۔

اس ہفتے شاہ رخ نے ٹوئٹر پر ایک بار پھر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دینے کا سلسلہ شروع کیا۔ ان کے ایک مداح نے جب ان سے پوچھا ‘آپ نے بالی وڈ سے کنارہ کیوں کر لیا تو شاہ رخ کا کہنا تھا میں خود ہی بالی وڈ ہوں’۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ‘سر آپ دسہرے کے موقع پر اپنی فلم ‘راون’ کی سی ڈی کیوں نہیں جلا دیتے’ جواب میں شاہ رخ نے کہا ‘بھائی جلے پر نمک کیوں چھڑکتے ہو۔؟ (ہندو مذہب کے تہوار دسہرے میں برائی کی علامیت سمجھے جانے والے راون کی مورتی کو جلایا جاتا ہے۔)

شاہ رخ کے چٹکلے اور حسِ مزاح کبھی کبھی ان پر بھاری بھی پڑ جاتی ہے جو کئی سال پہلے ایک پارٹی میں سلمان کے ساتھ ان کی لڑائی کی وجہ بنی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا سلمان خان پرینکا کو کبھی معاف کریں گے؟

رنویر سنگھ کے لیے ایوارڈ بھی اور مومی مجسمہ بھی

شردھا کپور: ’ڈپریشن کے ساتھ جینا سیکھ چکی ہوں‘

ٹوئنکل کھنہ

لیکن کیا ہر بات کو مذاق میں اڑایا جا سکتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ سے مصنفہ بننے والی ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ آپ ہر بات کو مذاق بنا سکتے ہو یہاں تک کے موت کو بھی۔

روزنامہ انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ٹوئنکل کا کہنا تھا کہ زندگی یا دنیا میں ایسی کوئی چیز نہیں جس کا مذاق نہ بنایا جا سکتا ہو۔

ٹوئنکل کا خیال ہے کہ ہم مختلف برائیوں اور زندگی کی محرومیوں کی شکایات کرتے رہتے ہیں لیکن ان کے حل کے لیے کچھ نہیں کرتے۔ یہ درست ہے کہ مسائل پر رونے سے بہتر ان کا حل کی تلاش کرنا ہے لیکن جہاں تک ہر بات کو مذاق میں اڑانے والی بات ہے تو وہ ہر انسان پر یکساں طور پر لاگو نہیں ہوتی یہ ہر انسان کے وقت، حالات اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہوتا ہے چاہے وہ ایک کامیاب فلم سٹار ہو، مصنف ہو یا کوئی عام انسان۔

دیپکا پادوکون

اداکار رنویر سنگھ اکثر محفلوں میں اپنی بیگم دیپکا پادوکون کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔ دیپکا کبھی مسکرا کر تو کبھی انتہائی باوقار انداز میں ان کی تعریف کا جواب دیتی نظر آئی ہیں لیکن حقیقت میں رنویر کا ان کی زندگی میں کیا مقام ہے اس بارے میں انھوں نے روزنامہ انڈین ایکسپریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں بات کی۔

دیپکا کہ کہنا تھا کہ آج انھوں نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اور وہ جس مقام پر ہیں اس میں رنویر سنگھ کا اہم کردار ہے۔

دیپکا کہنا تھا کہ ان کی شادی سے سات سال پہلے سے لے کر اب تک وہ جس دور سے گذری ہیں چاہے وہ ان کے کریئر کا اتارچڑھاؤ ہو یا ان کی زندگی کے وہ دن جب وہ ڈپریشن کا شکار ہوئی تھیں رنویر کسی مضبوط دیوار کی طرح ان کے ساتھ تھے۔

دپیکا کا کہنا تھا رنویر صرف ان کے شوہر نہیں بلکہ ان کے بہترین دوست ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp