دو گھنٹوں سے کم وقت میں میراتھن ریس مکمل، کینیائی ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کر دی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ایلیوڈ کیپچوگی

Reuters
کینیائی ایتھلیٹ ایلیوڈ کیپچوگی نے پہلی بار 42 اعشاریہ دو کلومیٹر لمبی ریس دو گھنٹوں سے کم وقت میں مکمل کر کے نئی انسانی تاریخ رقم کی

کینیا کی ایتھلیٹ ایلیڈ کپچوگی نے 42 اعشاریہ دو کلو میٹر لمبی میراتھن ریس کو انسانی تاریخ میں پہلی بار دو گھنٹوں سے کم وقت میں مکمل کر کے ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔

کینیا کے 34 سالہ ایلیڈ کیپچوگی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 42 اعشاریہ دو کلو میٹر کی ریس ایک گھنٹے 59 منٹ اور چالیس سیکنڈ میں مکمل کی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی انسان نے 42 اعشاریہ دو کلو میٹر کو دو گھنٹوں سے کم وقت میں طے کیا ہو۔

البتہ کیپچوگی کے اس کارنامے کو میراتھن کا ریکارڈ تسلیم نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ کھلا مقابلہ نہیں تھا اور اس میں کیپچوگی نے رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے کئی ایتلھیٹ گروپس کا استعمال کیا۔

اس ریس کے بعد کیپچوگی نے کہا “یہ ظاہر کرتا ہےکہ کسی انسان کی کوئی حد نہیں ہے۔ اب میں نے یہ کیا، امید کرتا ہوں میرے بعد اور بھی ایسا کریں گے۔’

یہ بھی پڑھیئے

کینیا کے ایتھلیٹ کا میراتھن میں نیا عالمی ریکارڈ

کینیا کے جیفری موتائی کا نیا ریکارڈ

ایلیڈ کیپچوگی میراتھن ریس کے اولمپک چیمپئین بھی ہیں، انھوں نے 2018 میں برلن میں میراتھن ریس دو گھنٹو ایک منٹ اور انتالیس سیکنڈ میں طے کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انھوں نے 2017 میں اٹلی میں دو گھنٹوں سے کم وقت میں میراتھن ریس کو مکمل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس وقت کامیاب نہیں ہوئے تھے۔

ایلیڈ کیپچوگی چار بار لندن میراتھن ریس بھی جیت چکے ہیں۔ کیپچوگی نے دو گھنٹوں سے کم وقت میں میراتھن مکمل کرنے کے اپنے کارنامے کا انسان کے چاند پرپہنچنے سے تقابل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ایسی ہی تاریخ رقم جیسے برطانوی ایتھلیٹ سر راجر بینسٹر نے 1954 میں چار منٹ سے کم وقت میں ایک میل کا فاصلہ طے کر کیا تھا۔

انھوں نے کہا ‘مجھے اچھا لگ رہا ہے، راجر بینسٹر جنھوں نے تاریخ رقم کی تھی اور مجھے ایسا کرنے میں 65 سال مزید لگے ۔ میں نے کوشش کی اور میں کامیاب رہا۔ ‘

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 10428 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp