مولانا فضل الرحمان نے کم از کم دو ہفتے کے دھرنے کی تیاری کر رکھی ہے: حامد میر


سینئر تجزیہ کار حامد میرنے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سکھر سے آزاد ی مارچ شروع کر کے صادق آباد کے راستے پنجاب میں داخل ہوں گے۔ پھر پنجاب سے اسلام آباد جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اس کی تیاری کی ہوئی ہے، ان کو گرفتار کیا گیا تو اس کی بھی انہوں نے تیاری کر رکھی ہے۔

حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان پچھلے ایک سال سے دھرنے کی تیاری کررہے ہیں، حکومت کی کوشش ہوگی کہ وہ نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور صحافی میری اطلاعات یہ ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کم ازکم دو ہفتے کے دھرنے کی تیاری کر کے آئیں گے۔ اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے کارکنا ن کو ہدایت کر رکھی ہے کہ پاکستان کی 16 مختلف شاہراہیں بند کر دینی ہیں۔

ابھی مولانا فضل الرحمان نے مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اگر ان کو گرفتار کیا جاتا ہے تو یہ ان کی بڑی کامیابی ہو گی۔ اس سے افراتفری پھیل سکتی ہے، پھر دھرنا پورے ملک میں پھیل سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).