برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان: ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین کے خوش آمدید کے پیغامات


شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد اور نوجوانوں سے ملیں گے جبکہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ لاہور اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

برطانوی شاہی خاندان کے افراد کب کب پاکستان آئے؟

‘لیڈی ڈیانا سے کہیں اپنی ساس کو ہمارے پاس بھیج دیں’

برطانوی شاہی خاندان کے پاکستانی دورے

https://twitter.com/TomDrewUK/status/1183334573821845505

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے ٹوئٹر پیج پر برطانوی جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لیے راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو نقش و نگار، تصاویر اور عبارات سے آراستہ کرنے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

https://twitter.com/ukinpakistan/status/1182984460029038593

پاکستان میں ٹوئٹر صارفین بھی اپنے اپنے انداز میں برطانوی شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

وقاص احمد شائق نامی آرٹسٹ نے شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کی پورٹریٹ بنانے کی ویڈیو شیئر کر کے انھیں خوش آمدید کہا ہے۔

https://twitter.com/shaiq_waqas/status/1183304766367109120

پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ وہ برطانوی شاہی جوڑے کو اپنے پیارے ملک پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور شاہی خاندان سے ملنے کے اعزاز کا انتظار کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1183338779299516416

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ’نہیں معلوم کیوں لیکن جب سے سنا ہے کہ شاہی جوڑا پاکستان آ رہا ہے میں بہت پرجوش ہوں۔‘

https://twitter.com/amina_kayani12/status/1182702869587345409

لاریب نامی صارف نے تو شاہی جوڑے سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا اور لکھا ’برطانوی جوڑا لازمی طور پر یہاں گزارے جانے والے دنوں سے لطف اٹھائے گا، کاش میں ان سے مل سکوں۔‘

https://twitter.com/__BrightSoul/status/1183346175036010496

شاہ رخ نامی صارف نے ایک رکشے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’پاکستان شاہی جوڑے کے دورے کے لیے تیار ہے۔ کچھ گھنٹے پہلے ہی اس رکشے کو راولپنڈی میں دیکھا ہے۔‘

https://twitter.com/Shahrukhmirzaa/status/1182739063150956546

ایک اور صارف نے لکھا ’پاکستان کو شاہی دورے سے بہت فائدہ ہو گا خاص طور پر سیاحت میں۔ مجھے امید ہے کہ دفتر خارجہ نے تمام ضروری انتظامات میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔‘

https://twitter.com/VirkSh786/status/1183419686354063360


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32299 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp