#RoyalVisitPakistan: برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد


شاہی جوڑا

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے پانچ روزہ کے لیے پہنچ گئے ہیں

برطانیہ کا شاہی جوڑا، شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ، شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر ان کی آمد ہوئی۔

شاہی جوڑے کو خیر مقدم کرنے کے لیے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ موجود تھے اور جہاز سے اترنے پر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پہلا دورہ پاکستان ہے تاہم برطانوی شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں پاکستان آچکے ہیں۔

شاہی جوڑے کا دورۂ پاکستان: ’کاش میں ان سے مل سکوں‘

‘لیڈی ڈیانا سے کہیں اپنی ساس کو ہمارے پاس بھیج دیں’

برطانوی شاہی خاندان کے پاکستانی دورے

وہ پاکستانی بُندے جو ایک شہزادی کو بھا گئے

سنہ 2006 میں شہزادہ ولیم کے والد شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ، ڈچس آف کارن وال کامیلا پارکر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جبک ان کی والدہ’پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا نےسنہ 1991، 1996 اور 1997 میں پاکستان کے دورے کیے تھے۔

https://twitter.com/KensingtonRoyal/status/1183799802972250113

اس پانچ روزہ دورے میں شاہی جوڑا اسلام آباد کے علاوہ لاہور اور شمالی علاقہ جات کا سفر کرے گا اور ان کی برطانیہ واپس روانگی 18 اکتوبر کو ہوگی۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی آمد کے موقع پر شاہی محل کنسنگٹن پیلیس کی جانب سے ٹویٹ کی گئی اور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ اس دورے کی مدد سے پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا جائے گا۔

https://twitter.com/KensingtonRoyal/status/1183797042163933185

شاہی جوڑے کی آمد پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ اس دورے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ ابھر کر سامنے آئے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی مدد سے برطانیہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

شاہی جوڑا

شاہی جوڑے کا خیر مقدم کرنے کے لیے انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے

یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورے سے متعلق رواں برس جون میں اعلان کیاگیا تھا اور گذشتہ ماہ دورے کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32466 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp