شاہی جوڑے کا دورۂ پاکستان: شہزادی کیٹ کے کپڑے کس نے ڈیزائن کیے


شہزادی کیٹ

ماہین کہتی ہیں کہ شہزادی نے انکے جوڑے کو پہن کر انہیں اعزاز بخشا ہے

14 اکتوبر کی رات برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد پہنچا تو شہزادی کیٹ ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھیں۔ سوشل میڈیا سارفین نے انکے لباس کو لیڈی ڈیانا کے لباس سے تشبح دی اور انکی کپڑوں کی سادگی کی تعریف کی۔ اب تک کے دورے کر دوران شہزادی کیٹ پاکستانی لباس (شلوار قمیز) پہنے ہی دیکھائی دی ہیں۔

بی بی سی نے شہزادی کیٹ کے لیے ڈزائن کردہ ملبوسات کی ایک ڈزائنر سے خصوصی گفتگو کی۔ جس سے یہ معلوم ہوا کہ دورہ پاکستان کے موقع پر شہزادی کیٹ ایک سے زائد ڈزائنرز کے بنائے ہوئے کپڑے پہن رہی ہیں۔

وہ پاکستانی بُندے جو ایک شہزادی کو بھا گئے

شاہی جوڑے کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

شہزادی کیٹ اور ولیم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ

عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے عشاعیہ میں شہزادی کیٹ نے سبز رنگ کی قمیز پہنی جو Catherine Walker نے بنائی ہے

پاکستان کے شہر کراچی کی ڈیزائنر ماہین خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت سی جانی پہچانی ہستیوں کے لیے کپڑے ڈیزائن کیے ہیں۔ اور آج شہزادی کیٹ نے بھی میرا ڈزائن کردہ سوٹ پہنا ہے‘۔

ماہین کا کہنا تھا کہ ’میں نے بے نظیز بھٹو کی سبز قمیض اور سفید دوپٹہ بنایا تھا جو آج بھی Madame Tussaud میں انکے مجسمے نے پہن رکھا ہے۔ اسکے علاوہ میں نے جائماما سے لے کر بیگم آغا خان کے لیے بھی بہت کپڑے بنائے۔ انکا کہنا تھا میں اپنا کام شوق سے کرتی ہوں۔ شہزادی کیٹ کے لیے کپڑے ڈیزائن کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کے دورے پر شہزادی کیٹ بہت سے ڈیزائنرز کےبنائے ہوئے لباس پہنیں گیں۔

شہزادی کیٹ

پاکستان پہنچنے پر Catherine Walker کا بنایا ہوا ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنا تھا

ماہین نے کہا کہ ’جہاں تک شہزادی کیٹ کے لیے میرے کپڑوں کی بات ہے، میں نے کپڑے بناتے ہوئے کوئی خاص خیال یا رنگ ذہن میں نہیں رکھا اور نا ہی میں نے شہزادی ڈیانا کے کپڑوں کو دیکھا۔ میرے خیال میں شہزادی کیٹ کے کپڑوں کے رنگ شہزادی ڈیانا کے کپڑوں سے ملنا محض ایک اتفاق ہے‘۔

تاہم شہزادی کیٹ کو دیکھتے ہوئے میں نے سوچا کہ ان کے سنہری بال ہیں تو نیلا رنگ لازمی کپڑوں میں ہونا چاہیے کیونکہ سنہرے بالوں کے ساتھ خاص نیلا رنگ بہت ججتا ہے۔ بس میں نے اتنا ہی سوچا کہ کپڑے ایسے ہونے چاہیں جو انکو پہنے ہوئے خوبصورت لگیں اور ہماری پاکستانی ثقافت کی جھلک ان میں نمایاں ہو۔

ماہین نے یہ بھی بتایا کہ شہزادی کیٹ نے پاکستان پہنچنے پر Catherine Walker کا بنایا ہوا ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنا تھا اور وہ شہزادی کیٹ کی ایک پسندیدہ ڈیزائر ہیں۔ جبکہ آج صبح اسلام آباد میں شاہی جوڑے کے دورہ سکول کے موقع پر شہزادی کیٹ نے گہرے نیلے رنگ کا سوٹ پہنا جو میں نے ڈیزائن کیا۔

شہزادی کیٹ

ماہین کہتی ہیں کہ انہوں نے شہزادی کی شخیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انکا لباس ڈیزائن کیا ہے

ماہین نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے عشاعیہ میں شہزادی کیٹ نے سبز رنگ کی قمیز پہنی جو Catherine Walker نے بنائی جبکہ سفید رنگ کا پاجامہ میرا ڈیزائین کیا ہوا ہے اور دوپٹہ شہزادی نے ست رنگی کا استعمال کیا ہے۔ اس طرح شہزادی کیٹ اپنے لباس کو خود اسٹائل کرتی ہیں۔

ماہین کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ جو لباس میں نے شہزادی کیٹ کو بنا کر دیے وہ انہوں نے پہنے۔ ماہین نے بتایا کہ شہزادی کیٹ کے لباس میں نے انکی سادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے۔

کیٹ اور شہزادہ ولیم

پاکشتان میں شہزادی کیٹ کے لباس بیحد پسند کیے جا رہے ہیں

وہ کہتی ہیں میں اپنے ڈیزائن کیے ہوئے دوپٹوں میں عموماً دو رنگ شامل کرتی ہوں، تو میرے ذہن میں یہ تھا کہ شہزادی کیٹ کو بھی ایسے دوپٹے پسند آئیں گے۔ اس لیے میں نے ان کے لیے بھی ایسے ہی دوپٹے بنائے ہیں‘۔ کیٹ کے لیے بنائے گئے ملبوسات میں مختلف اقسام کا کپڑا استعمال کیا ہے جس میں شفون اور را سلک شامل ہیں۔ ماہین نے کہا کہ مجھے اندازہ تھا کہ شہزادی کیٹ کو سادہ, کلاسک اور خوبصورت لباس پہننا اچھا لگتا ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار کے سوال پر ماہین نے بتایا کہ لندن میں ایک شاپ ہے جہاں میرے ڈیزائین کیے ہوئے کپڑے موجود ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کے نمائندے وہاں گئے اور وہاں سے میرے کپڑے اٹھائے اور پھر مجھ سے رابطہ کیا۔ جبکہ ’صبح جو گہرے نیلے رنگ کا لباس شہزادی کیٹ نے پہنا اس کے بہت سارے آرڈر مل چکے ہیں۔ میری ٹیم نئے آرڈر پر کام کر رہی ہے‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32287 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp