انڈین کرکٹرز عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ اب کرکٹ کے میدان سے نکل کر فلمی دنیا میں شامل


عرفان پٹھان اور ہربپجن سنگھ

دونوں کرکٹر اب بڑے پردے پر نظر آئیں گے

ایک سو تین ٹیسٹ میچوں میں 417 وکٹ، 236 ون ڈے میچوں میں 269 وکٹ اور 28 ٹی ٹوئنٹی میں 25 وکٹ لینے والے ہربھجن سنگھ اور انڈیا کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان اب فلموں میں ڈبیو کرنے والے ہیں۔

لیکن انڈین ٹیم کے یہ دو سابق کھلاڑی بالی ووڈ میں نہیں بلکہ تمل فلم سے اپنے فلمی کریئیر کا آغاز کریں گے۔

چین میں عامر خان مودی سے زیادہ مقبول

دپیکا پاڈوکون تیزاب حملے کی شکار لڑکی کے روپ میں

عرفان پٹھان

فلموں اور کرکٹ کا رشتہ صرف شادیوں تک محدود نہیں ہے

عرفان خان فلم ‘وکرم 58‘ میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ ہر بھجن سنگھ فلم ’ڈکک لونا’ میں نظر آئیں گے۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے لکھا: ‘ نیا کام اور نئے چیلنج کے لیے تیار’۔ انھوں نے ویڈیو میں اپنے کرکٹ کریئیر کا ریکارڈ بھی شیئر کیے۔

عرفان پٹھان

عرفان پٹھان اس سے پہلے ایک ٹی وی ریئلٹی شو میں کام کر چکے ہیں

انھوں نے تمل زبان میں اپنے تمل فینز کے لیے ایک پیغام بھی پوسٹ کیا۔ اس فلم کا میوزک اے آر رحمان دیں گے۔

دوسری جانب ہربھجن نے بھی اپنی تصویر کے ساتھ لکھا: ‘تمل سنیما سے میرا ڈبیو ہو رہا ہے، پروڈکشن ٹیم کا شکریہ، ان رشتوں کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں’۔

کرکٹر پہلے بھی فلموں میں کام کرتے آئے ہیں۔ گلیمر اور کھیل کی دنیا کا تعلق صرف شادی کے جوڑوں تک محدود نہیں ہے۔

ہربھجن سنگھ

ہربھجن سنگھ اپنی شادی کے موقع پر

ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرِک لینے والے یہ دونوں گیند بازپہلے کرکٹر نہیں جو سنیما کے پردے پر اپنے کریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ انڈیا کے سابق اوپننگ بلے باز سنیل گواسکر بھی بلے بازی کرتے ہوئے فلموں کے رنگ میں رنگ چکے ہیں۔

1980 میں وہ ایک مراٹھی فلم میں کام کر چکے ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے ہندی فلم مالا مال میں کام کیا جس میں وہ مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔

سنیل گواسکر

سنیل گواسکر نے چند فلموں میں مہمان اداکار کے طور پر کام کیا

1985 میں کرکٹر سید کرمانی فلم ‘کبھی اجنبی تھے’ میں وِلن کے کردار میں پردے پر نظر آئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کرمانی ولن تھے تو ان کے ساتھی کرکٹر سندیپ پاٹل ہیرو کے کردار میں تھے۔ کرمانی نے ایک ملیالم فلم میں بھی کام کیا تھا۔

2002 میں سنجے دت اور سنیل شیٹی کی فلم ‘انرتھ ‘ میں انڈین بلے باز ونود کامبلی نے بھی کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر اجے جڈیجا نے میچ فِکسنگ کے سکینڈل میں پھنسنے کے بعد بالی ووڈ میں فلم ‘کھیل’ سے قدم رکھا تھا۔

سندیپ پاٹل

سید کرمانی نے بھی ایک فلم میں ولن کا کردار ادا کیا تھا

سابق انڈین کپتان کپل دیو نے فلم اقبال میں مہمان اداکار کے طور پر کام کیا تھا جبکہ فلم ‘مجھ سے شادی کروگی’ میں بھی نظر آئے تھے۔

اس کے علاوہ ایک اور انڈین فاسٹ بولر شری شانتھ نے اسی سال ڈجیٹل پلیٹ فارم پر فلم ‘کیبرے’ میں اہم کردار نبھایا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp