وائلڈ لائف فوٹوگرافی کے شاہکار: سر جوڑے ہزاروں پینگوئن اور چیونٹیوں کی ’دفاعی‘ دیوار


آپ کو یہ تصویر مزاحیہ لگ رہی ہو گی لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔چین کے پہاڑوں میں لی گئی یہ تصویر انتہائی سنجیدہ ماحول میں اتاری گئی ہے۔

یانگ کیونگ باؤ کو اس تصویر پر وائلڈ لائف فوٹوگرافر آ ف دا ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اسی مقابلے میں جونیئر کیٹگری میں کروز ایرڈمن کو انڈونیشیا کے شمالی سولاویسی میں بگ فِن ریف سکویڈ کی رات کے وقت لی گئی اس تصویر کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس مقابلے میں مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ جیتنے والے فوٹو گرافرز کی کچھ مزید تصاویر یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔

ہواؤں میں اڑتا یہ عقاب لینڈنگ کے لیے بالکل تیار ہے۔ اس تصویر کو اتارنے میں ناروے کے فوٹو گرافر کو تقریباً تین سال لگے۔

پانچ ہزار سے زیادہ پینگوئنز سر جوڑے آخر کیا باتیں کر رہے ہیں؟ قطب جنوبی میں دیکھے جانے والے اس منظر میں آپس میں اس طرح جُڑے یہ پینگوئنز دراصل سردی سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کیا یہ چوہے کھانے پر حملہ کرنے کی حمکت عملی تیار کر رہے ہیں؟ یہ تصویر مینہیٹن نیویارک میں لی گئی ہے۔ رات کے وقت چوہے ایک ہوٹل کے باہر پڑے کوڑے میں کھانے کے تلاش کے لیے جاتے تھے۔ فوٹو گرافر چارلی نے اپنا کیمرہ ایک جگہ سیٹ کر دیا اور ریموٹ کی مدد سے تصاویر کھینچتے رہے۔

کوسٹا ریکا میں دیکھے جانے والے اس منظر میں چینٹیوں کا ایک گھونسلہ دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کوئی جال نہیں بلکہ چینٹیوں کی ایک فوج ہے جو اپنے دفاع کے لیے دیوار تعمیر کر رہی ہے۔

غور سے دیکھیے یہ صرف برف نہیں بلکہ برف میں لپٹا ایک بھینسا ہے۔ یہ تصویر امیرکہ کے یلو سٹون نیشنل پارک میں لی گئی تھی۔

بارہ سنگھوں کا یہ ریوڑ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ یہ تصویں چین کی ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق فوٹوگرافرز کے نام سے محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp