شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن گھوڑے پر سوار کہاں جا رہے ہیں؟


کم جانگ ان

یہ پہاڑ شمالی کوریا کی شناخت میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور کم جونگ ان کے والد کی جائے پیدائش کے طور پر مشہور ہے

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے ملک کے رہنما کِم جونگ اُن کی گھڑسواری کرتے ہوئے تصاویر شائع کی ہیں۔ ادارے کے مطابق شمالی کوریائی لیڈر گھوڑے پر سوار ملک کی سب سے اونچے پہاڑ پر چڑھے ہیں۔

جب جب حکمران گھوڑے پر سوار ہوئے ہیں تو خبریں بنی ہیں۔ اس سے پہلے روسی صدر پوتن کے ایک مشہور فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

تاہم دونوں لیڈران کی تصاویر میں ایک واضح فرق یہ ہے کہ کِم جونگ اُن نے ان تصاویر کے لیے اپنی قمیض نہیں اتاری!

یہ بھی پڑھیے

کم جونگ ان ٹرین سے ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟

پوتن اور کم جونگ ان کا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

کم جونگ ان کو ٹرمپ کی جانب سے ’شاندار‘ خط موصول

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کو سفید گھوڑے پر سوار برف سے ڈھکے پہاڑ ماؤنٹ پیکٹو پر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریا میں اس پہاڑ کو ایک مقدس مقام تصور کیا جاتا ہے۔

یہ پہاڑ شمالی کوریا کی شناخت میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور کم جونگ ان کے والد کی جائے پیدائش کے طور پر مشہور ہے۔

کم جانگ ان

لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب کم جونگ اُن نے 2750 میٹر اونچی اس چوٹی کو سر کیا ہو۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اشارے بڑے اعلانات کرنے سے پہلے دیے جاتے ہیں۔

شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ماؤنٹ پیکٹو پر گھوڑوں پر سوار کم جونگ ان کا مارچ کوریائی انقلاب کی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔

کم جانگ ان

اطلاعات کے مطابق کِم اب تک ماؤنٹ پیکٹو کو کُل تین بار سر کر چکے ہیں اور سنہ 2018 میں وہ جنوبی کوریا وہاں جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے ہمراہ گئے تھے۔

کم جانگ ان

اس تصویر میں کم جانگ ان پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہیں

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp