حکومت اور مولانا فضل الرحمن میں مذاکرات ناکام ہو چکے: حامد میر


معروف صحافی حامد میر نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور مولانا فضل الرحمن میں مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد نے جن مذاکرات کی طرف اشارہ کیا ہے ، وہ ناکام ہو چکے ہیں۔ مولانا نے اپنے موقف پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔

حامد میر نے لکھا ہے کہ ایک وزیر نے انہیں بتایا ہے کہ ” ہم مولانا کو گرفتار کر لیں گے، جو غلطی نواز شریف نے کی تھی وہ ہم نہیں کریں گے۔ نواز شریف نے ہمیں ڈی چوک تک آنے کی اجازت دے دی تھی اور عمران خان کو گرفتار نہیں کیا تھا لیکن ہم مولانا کو گرفتار کر لیں گے”۔

حامد میر نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کی گرفتاری اُن کی کامیابی بن جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).