انڈیا بنگلہ دیش سرحد پر بارڈر گارڈز بنگلہ دیش اور انڈیا کی باڈر سکیورٹی فورس کے درمیان فائرنگ


انڈیا بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کا اہلکار

انڈیا بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کا اہلکار

انڈیا اور بنگلہ دیش کی سرحد پر جمعرات کو ہونے والی جھڑپ میں انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس کا ایک جوان ہلاک ہو گیا ہے۔

بی ایس ایف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل وجے بھان سنگھ بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے ساتھ ایک فلیگ میٹنگ کے دوران ہلاک ہو گئے۔

دوسری طرف بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے لیفٹنٹ کرنل فردوس محمود نے، جو راجشاہی ضلع کے کمانڈنگ آفیسر ہیں، بی بی سی بنگلہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف بنگلہ دیش کی سرحد میں داخل ہو گئی تھی جہاں انہوں نے پہلے فائرنگ کی اور پھر ان پر جوابی فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک فلیگ میٹنگ طے تھی۔ انہوں نے بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے کسی جانی نقصان کی تردید کی۔

بی ایس ایف کا کہنا کہ صورتحال اس وقت قابو سے باہر ہو گئی جب بی ایس ایف نے جمعرات کو انڈیا کے کچھ مچھیروں کی گرفتاری کے لیے بارڈر گارڈز بنگلہ دیش سے رابطہ کیا۔ یہ مچھیرے مرشد آباد ضلع میں بنگلہ دیش اور انڈیا کی سرحد پر دریائے پدما میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔

بی ایس ایف جوان کی ہلاکت

بی ایس ایف کے ایک افسر بی ایس گلیریا نے بتایا کہ ’بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے ساتھ شام پانچ بجے ایک فلیگ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد حراست میں لیے گئے مچھیروں نے وہاں سے چلنے سے انکار کر دیا اور پھر بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے اہلکاروں نے ہمارے جوانوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔‘

تاہم بارڈر گارڈز کے کرنل فردوس محمود نے کہا کہ بی ایس ایف کے کسی اہلکار کی ہلاکت بنگلہ دیش کی سرحد میں نہیں ہوئی۔

انڈیا بنگلہ دیش سرحد

Veronique de Viguerie

ہیڈ کانسٹیبل وجے بھان سنگھ ہسپتال پہنچے سے پہلے انتقال کر گئے۔ اس واقعے کے بعد بی ایس ایف اور بی جی بی کے اعلیٰ حکام کے درمیان فون پر رابطہ ہوا۔

بی ایس ایف کے سابق ڈی آئی جی سلیل کمار نے بی بی سی بنگلہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے کیونکہ ماضی میں فلیگ میٹنگ کے دوران کبھی فائرنگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فلیگ میٹنگ میں دونوں فریق کسی مسئلے پر اتفاق رائے کے لیے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ بی جی بی کی طرف سے کیسے گولی چل گئی۔‘

انڈیا بنگلہ دیش سرحد پر مچھلی پکڑنا کئی بار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا باعث بن جاتا ہے

NurPhoto
انڈیا بنگلہ دیش سرحد پر مچھلی پکڑنا کئی بار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا باعث بن جاتا ہے

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp