شوبز ڈائری: نشرت بروچا کی رنبیر کپور کو تولیے میں دیکھنے کی خواہش، عالیہ بھٹ بنیں گی ’گنگو بائی‘ اور سارہ علی خان بامقابلہ اننیا پانڈے


نُشرت بروچا

نُشرت بروچا کو اپنی انوکھی خواہش پر معافی مانگنی پڑ گئی

اداکارہ نُشرت بروچا کے بارے میں پہلے ہی مشہور ہے کہ وہ رنبیر کپور کی مداح ہیں اور کئی بار میڈیا کے سامنے رنبیر کے لیے اپنی پسند کا اظہار کر چکی ہیں۔

حال ہی میں وہ ممبئی میں ایک ایوراڈ شو میں فلم ’ڈریم گرل‘ کے اپنے ساتھی اداکار ایوشمان کھرانہ کے ساتھ سٹیج پر تھیں۔ باتوں ہی باتوں میں نُشرت بروچا نے کہا کہ وہ رنبیر کپور کو تولیے میں دیکھنا پسند کریں گی۔

لیکن نصرت نے فوراً ہی سامنے بیٹھی عالیہ بھٹ سے معافی بھی مانگ لی۔

عالیہ نے کیا محسوس کیا یہ تو واضح نہیں تھا لیکن رنبیر نُشرت کی اس خواہش پر کافی مسرور ہوئے ہوں گے۔

دیگر شوبز ڈائریز بھی پڑھیے

’رنویر صرف میرے شوہر نہیں بلکہ بہترین دوست ہیں‘

’یہ سوال آپ کبھی عامر خان سے پوچھیں گے؟‘

کیا سلمان خان پرینکا کو کبھی معاف کریں گے؟

رنبیر عالیہ

عالیہ بھٹ نے ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ کی کاسٹ میں شامل ہوگئی ہیں

عالیہ بھٹ کی نئی فلم

سنجے لیلی بھنسالی اور سلمان خان کے درمیان اختلاف کے بعد فلم ’انشا اللہ‘ بند ہونے کے بعد عالیہ کو جہاں مایوسی ہوئی تھیں وہیں اب ان کے لیے بڑی خوشخبری بھی ہے۔

اب وہ سنجے کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی ہیں۔

فلم پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس کی رلیز ڈیٹ 11 ستمبر 2020 رکھی گئی ہے۔

یہ ایک تاریخی کردار ہے۔ گنگو بائی کو کماتی پورہ کی میڈم کہا جاتا تھا، جسے کمسن عمر میں ہی جسم فروشی کے کاروبار میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ بعد میں یہی لڑکی اپنے کاروبار میں انتہائی طاقتور اور بااثر شخصیت بن جاتی ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ عالیہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ وہ ایسے مشکل اور پیچیدہ کردار میں خود کو کیسے ڈھالتی ہیں۔

سارہ علی خان

اننیا پانڈے، کارتک آرین اور سارہ علی خان کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

‘تم بلکل کترینہ لگتی ہو’

بالی ووڈ میں کئی آن سکرین جوڑیاں بہت مشہور ہوئیں جیسے راج کپور اور نرگس کی جوڑی، امیتابھ بچن اور ریکھا، دلیپ کمار اور سائرہ بانو اور آج کے دور میں سلمان اور کترینہ۔

اب نئے آنے والے اداکار بھی ایسی ہی جوڑیوں کے خواہش مند ہوتے ہیں جیسے رنویر اور دپیکا، یا عالیہ اور رنبیر کپور اور جیسے کارتک آرین اور سارہ علی خان۔ یا یوں کہا جائے کارتک آرین اور اننیا پانڈے۔

دراصل کارتک آرین اور سارہ علی خان کی نزدیکیوں کے کافی چرچے ہیں اور ساتھ ہی کارتک اور اننیا کی دوستی بھی مشہور ہے جو اس وقت فلم ’پتی پتنی اور وہ‘ میں ساتھ کام بھی کر رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے اننیا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تو آرین نے کمنٹ کیا کہ ’تم بلکل کترینہ کیف لگ رہی ہو۔‘

جواب میں اننیا نے لکھا کہ ’تم سلمان خان لگتے ہو۔‘

اب پتا نہیں یہ فلم ‘پتی پتنی اور وہ’ کا پروموشن تھا یا پھر حقیقت۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp