شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اندرونی کہانی


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

شہباز شریف نے موقف اختیارکیا ہے کہ پیپلزپارٹی جس سطح کا وفد بھیجے گی، ن لیگ سے بھی اسی سطح کا وفد شرکت کرے گا۔ روزنامہ 92 نیوز کے مطابق شہباز شریف نے مولانا سے کہا کہ پیپلزپارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت کے ساتھ آزادی مارچ کے اسٹیج پر نہیں کھڑا ہوسکتا۔

شہباز شریف نے مولانا پر واضح کردیا کہ بلاول بھٹوکی عدم موجودگی میں احسن اقبال ن لیگ کے وفدکی قیادت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی آزادی مارچ میں شرکت سے معذرت کر چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).