20 سالہ نوجوان اداکارہ سمیت کئی شاگرد اداکاراﺅں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھارتی فلم ساز گرفتار


بھارت میں بنگالی فلمساز اور تھیٹر کے استاد سدپتو چیٹرجی کو اپنی ہی شاگردوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

نوجوان اداکاراﺅں کی جانب سے 2 ایف آئی آرز کے اندراج کے بعد سدپتو چیٹربجی کو ان کی کولکتہ میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں گرفتاری کے بعد ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

سدپتو چیٹرجی کے خلاف ایک ایف آئی آر 20 سالہ نوجوان اداکارہ نے درج کرائی ہے جس نے سوشل میڈیا پر لکھا ’ آخر کار میں نے اتنی ہمت جمع کرلی ہے کہ میں خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بات کر سکوں ، مجھے تھیٹر کی معروف شخصیت پروفیسر سدپتو چیٹرجی نے جنسی ہراساں کیا ہے، مسٹر چیٹرجی اس ادارے میں استاد ہیں جس میں میں پڑھتی ہوں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ سدپتو چیٹرجی نے اپنی پروڈکشن میں مجھے لیڈ رول دیا جس کے بعد انہوں نے مجھے بیڈ پر لیٹ کر آنکھیں بند کرکے ریپ سین کے ڈائیلاگ بولنے کیلئے کہا ’ جب میں نے لیٹ کر آنکھیں بند کیں تو سدپتو چیٹرجی نے میرے جسم کے مختلف حصوں کو چھونا شروع کردیا اور کہا کہ میں اپنے ڈائیلاگز بولوں، میں اس وقت شدید صدمے کی کیفیت میں تھی۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).