مولانا فضل الرحمن حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی بجائے کس سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ حامد میر کا انکشاف


تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ جے یوآئی حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں شامل افراد سے بات کرنے پر تیار نہیں ہے البتہ چیئرمین سینٹ کے ساتھ وہ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس کی ایک وجہ تو ان کی قاتل مسکراہٹ ہے اور دوسرا تحریک انصاف سے ان کا تعلق نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ قاسم سوری کے قبل از وقت بیان کی وجہ سے مذاکرات کا ماحول خراب ہو گیا اور اس سے قبل وزیر اعظم کی تقریر سے ہی مذاکرات کا ماحول خراب ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مذاکرات کا دروازہ نہیں بند کریں گے اور رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا کر متفقہ رائے قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک نے تین چار ذرائع سے مولانا فضل الرحمان تک رسائی کی کوشش کی اور ایک پیغام ان تک پہنچ بھی گیا لیکن مولانا فضل الرحمان نے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے ابھی تک استعفیٰ کی شرط واپس نہیں لی گئی۔ جے یو آئی اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں اپنے موقف پر قائم ہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ اگر حکومت کی کوئی ٹیم آتی ہے تو اس کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).