مجھے اور میری سہیلی کو گھر کی بالکونی میں کھڑے دیکھ کر اس شخص نے خود لذتی شروع کر دی: لڑکی نے ویڈیو شیئر کر دی


ایک پاکستانی خاتون نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر کے نیچے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان کی طرف دیکھ کر خود لذتی کر رہا ہے۔

لڑکی نے ٹوئٹر پر 2 مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ہراسانی اور ان چاہی پیش رفت کے خلاف چادر چار دیواری کی طاقت کی تبلیغ کرتے ہیں لیکن یہ دیکھیں ہمارے ساتھ کیا ہوا؟ میں اپنی سہیلی کے ساتھ اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑی تھی جب اس آدمی نے ہمیں دیکھا اور رک گیا اور ہماری طرف دیکھتے ہوئے خود لذتی شروع کردی۔

لڑکی نے کہا کہ اب یہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ ہم اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ لڑکی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں موٹرسائیکل سوار کا چہرہ واضح نہیں ہے کیونکہ اس نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔

اگست کے مہینے میں بھی لاہور میں ہی ایک اسی قسم کا واقعہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب جوڈیشل کالونی میں پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والے لوگ ایگزیبشنزم یا ایگزیبیشنسٹک ڈس آرڈر کے مریض ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا شخص کو یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ وہ اجنبی لوگوں کے سامنے اپنے پرائیویٹ پارٹس کی نمائش کرے۔ متاثرہ شخص اپنے ذہن میں ہی کہانیاں گھڑتا رہتا ہے جس کے باعث اس میں اپنے جنسی اعضا کی نمائش کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور وہ ایسے لوگوں کے سامنے بھی انہیں ظاہر کردیتا ہے جن کی انہیں دیکھنے میں رضامندی شامل نہیں ہوتی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).