معروف پورن اداکارہ بریجیٹ پاورز کو سابق محبوب پر قاتلانہ حملے کے جرم میں پندرہ برس قید


فحش فلموں کی معروف امریکی اداکارہ بریجیٹ پاورز کو عدالت نے 15 سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔ بریجیٹ پاورز کو اپنے سابق محبوب پر قاتلانہ حملے کے جرم میں سنائی گئی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اداکارہ بریجیٹ کو پتا چلا کہ اس کے بوائے فرینڈ جیسی جیمز کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں، چنانچہ اس نے جیسی جمیز پر نظر رکھنی شروع کر دی۔

ایک روز جیسی نے اپنی اس دوسری محبوبہ کو اپنے گھر بلایا اور بریجیٹ پاورز کو اس کا علم ہو گیا۔ وہ جیسی کے گھر گئی اور کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہو گئی۔ وہاں اس نے جیسی کو اس لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا اور باورچی خانے کی چھری سے جیسی پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں جیسی جیمز شدید زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچا۔ بریجیٹ نے جیسی کے ساتھ موجود لڑکی پر بھی حملے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے بریجیٹ پاورز، جس کا اصل نام یریل مورفی ہے، کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے سزا سنا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 39 سالہ بریجیٹ پاورز کا قد صرف 3 فٹ 9 انچ قد ہے اور وہ اپنی اس منفرد قامت کی وجہ سے پورن انڈستڑی میں خاص پہچان رکھتی ہیں۔

https://www.dailymail.co.uk/news/article-7593709/Porn-star-Bridget-Midget-faces-15-years-breaking-boyfriends-home-stabbing-him.html

https://www.nzherald.co.nz/lifestyle/news/article.cfm?c_id=6&objectid=12278281


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).