تحریک انصاف علما ونگ کے سربراہ مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ قتل کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر


لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں قندیل بلوچ قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے . پنجاب کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ عمر قید کی سزا پانے والے ملزم وسیم کی سزا کو بڑھانے کے حوالے سے بھی اپیل دائر کی گئی ہے .

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ماڈل کورٹ نے 27 ستمبر کو مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔.معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم اور مقتولی کے سگے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزمان کے خلاف ماڈل قندیل بلوچ کا گلہ دبا کر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام ہے۔.

پنجاب کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملتان کی ماڈل کورٹ نے تمام شواہد کو مد نظر رکھے بغیر ملزمان کو بری کر دیا۔.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).