نواز شریف کی طبی حالت میں بہتری: دوسری میگا کٹ لگا دی گئی


مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ پلیٹ لیٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث گزشتہ رات انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سروسز ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت بہتر ہونے لگی ہے۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ نواز شریف کو دوسری میگا کٹ لگا دی گئی۔ ایک میگا کٹ لگانے سے 8 سے 10 ہزار پلیٹ لیٹس کا اضافہ ہوتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).