اگر نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی: حفیظ اللہ نیازی


تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان منتقم مزاج ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں لوگوں کی گردنیں دبوچ لوں۔ اگر نواز شریف کوکچھ ہوگیا تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی ۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مقتدر ٹولے کے قریب سے انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں گزری۔ میں نے پہلی مرتبہ انسانی قدروں کو اس بری طرح زمین بوس ہوتے دیکھا ہے۔ یہ لوگ بظاہر پڑے لکھے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم مغربی تہذیب بھی دیکھ کرآئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف اور ان کے گھر والوں پر جو مصیبت آئی ہے، وہ ان کا امتحان ہے۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جب دس بارہ ہزار بندے اکٹھے ہوگئے تھے توعمران خان آپے سے باہر ہوگئے تھے ۔ اس طرح جیسے کنونشن سنٹر میں آپے سے باہر ہوکر مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہہ دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).