نواز شریف کے دل کی شریانیں 50 فیصد سے زائد بند


سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کی شریانیں 50 فیصد سے زائد بند ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج سروسز اسپتال میں پانچواں روز ہے اور ان کے دل کی شریانیں 50 فیصد سے زائد بند ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دل کی دائیں جانب والی شریان 60 فیصد سے زیادہ اور بائیں جانب والی شریان 50 فیصد بند ہے۔

جب کہ پلیٹ لٹس میں کمی کی وجہ سے دل کی تکلیف میں بھی اضافہ ہوا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذیابطیس اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے لیے مسلسل دوائیں دی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے دیے گئے اسٹیرئیڈز سے بلڈ پریشر اور شوگر لیول بڑھ گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق پلیٹ لٹس کی تعداد 50 ہزار ہونے پر نواز شریف ہوائی سفر کے قابل ہو سکیں گے۔

ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے ٹریپ ٹی اور ٹریپ آئی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ نواز شریف کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے عدالت میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ن لیگی رہنما کی بیماری کو خاص آلات کے بغیر کنٹرول کرنا ممکن نہیں، بیماری کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے وہ اندرون یا بیرون ملک سے علاج کروا سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).