ٹرمپ: کیا امریکی صدر کوئی بڑا اعلان کرنے والے ہیں؟


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو کوئی بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اس اعلان کے بارے میں معلومات تو دی ہیں لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ اس اعلان میں کیا ہے اور وہ کس طرح کیا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ امریکی فوج نے شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بھی اس کے متعلق ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ‘ابھی کچھ بڑا ہوا ہے۔’

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1188264965930700801

ٹرمپ نے یہ ٹویٹ امریکی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے شام کے صوبہ ادلب میں نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

’ماڈرن صدر ہوں، اس لیے سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں‘

ابوبکر البغدادی کو پکڑنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟

نیوز ویک میگزین نے امریکی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دولت اسلامیہ ک رہنما کی موت ہوگئی ہے لیکن ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی بغدادی کی موت کی خبریں کئی بار آچکی ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے بھی کہا ہے کہ امریکی فوج نے بغدادی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بغدادی کے مقام کا پتہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے حاصل کیا تھا۔

صدر ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق اتوار کی صبح نو بجے اس کا اعلان کریں گے۔

البغدادی

دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی

وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سکریٹری ہوگن گائڈلی نے سی این این کو بتایا کہ اس اعلان کا تعلق امریکی خارجہ پالیسی سے ہے۔ امریکی فوج کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

ابوبکر البغدادی دولت اسلامیہ کا مبینہ سربراہ ہیں اور وہ گذشتہ پانچ سالوں سے زیرزمین تھے۔

اپریل میں دولت اسلامیہ کے میڈیا ونگ الفرقان نے ایک ویڈیو جاری کی تھی اور اس نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا تھا کہ بغدادی زندہ ہیں۔

جولائی سنہ 2014 میں موصل کی مقدس مسجد سے خطاب کرنے کے بعد وہ اس ویڈیو میں پہلی بار نظر آئے ہوئے۔

فروری 2018 میں متعدد امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ بغدادی مئی سنہ 2017 کے ہوائی حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

ابو بکر البغدادی نے سنہ 2010 میں دولت اسلامیہ کی قیادت اور اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ان کا گروہ عراق اور شام کے بڑے حصے پر قابض ہو گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp