ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایک اور متنازع وڈیو سامنے ا گئی


پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے قانون کے ضابطوں کو روندتے ہوئے ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں انہیں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حریم شاہ اس وقت ذرائع ابلاغ کی مرکز نگاہ ہیں، جنہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ دفتر خارجہ کے اس کمرے میں موجود تھیں جہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ ویڈیو کی عکس بندی کے دوران حریم شاہ اس نشت پر بھی بیٹھیں جہاں ان اجلاس کی صدارت کرنے والی شخصیات براجمان ہوتی ہیں۔

بعد ازاں دفتر خارجہ نے ان کی اعلیٰ سرکاری دفتر میں ٹک ٹاک اسٹار کی موجودگی کی تحقیقات شروع کردیں۔ اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شاہ دمحمود قریشی سے ملاقات کے لیے دفتر خارجہ گئی تھیں۔

تاہم اب ان کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ حریم شاہ پستول کا استعمال بخوبی جانتی ہیں اور وہ بغیر خوف و خطر اس سے ہوائی فائرنگ کر رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).