#Kartarpur: گرو نانک کی 550ویں یوم پیدائش پر انڈیا کے سکھوں کی واہگہ بارڈر سے پاکستان آمد کا سلسلہ شروع


سکھ یاتری

بابا گرو نانک دیو جی کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پرانڈیا کے سکھوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سکھوں کا ایک گروہ جمعرات کو واہگہ بارڈر سے پاکستان داخل ہوا ہے۔ کرتارپور راہداری پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ پاکستان اور انڈیا نے کرتارپور راہداری کو نو نومبر سے کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

سکھ یاتری

کرتارپور راہداری سے مراد وہ راستہ ہے جو انڈیا اور پاکستان کی سرحد پر بنایا گیا ہے اور اس کا استعمال کرتے ہوئے انڈیا سے سکھ یاتری گرودوارہ دربار صاحب آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’تمام مذاہب کے انڈین کرتار پور کے راستے سفر کر سکتے ہیں‘

بابا گرو نانک یونیورسٹی میں کیا پڑھایا جائے گا؟

پانچ ہزار سکھ یاتری روزانہ کرتارپور آ سکیں گے

سکھ یاتری

’پاسپورٹ، فیس کی شرط معاف‘

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘کرتارپور زیارت کے لیے آنے والے سکھوں کے لیے میں نے دو شرائط ختم کردی ہیں: انھیں پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا،محض درست شناخت ہی کافی ہوگی اور انھیں 10 روز قبل اندراج کی زحمت بھی نہ اٹھانا ہوگی۔’

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1190116514684375041

انھوں نے کہا ہے کہ ‘افتتاح اور گرو جی کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھی کوئی واجبات وصول نہیں کیے جائیں گے۔’

سکھ یاتری

تاہم پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرتارپور راہداری کے معاہدے میں سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے کے لیے پاسپورٹ کی شرط رکھی گئی تھی۔

سکھ یاتری

کرتاپور راہداری کے استعمال پر سکھوں سے سروس چارجز کی مد میں 20 ڈالر وصول کیے جائیں گے لیکن گرو نانک کی 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر اس شرط کو معاف کردیا گیا ہے۔

سکھ یاتری

جمعرات 31 اکتوبر سے سکھوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یہ سکھ فی الحال انڈیا کے شہر امرتسر سے پاکستان میں واقع واہگہ بارڈ کے راستہ کا استعمال کررہے ہیں۔ پاکستان میں ان کا اسی مقام پر استقبال کیا جاتا ہے۔

سکھ یاتری

ہر سال ہزاروں سکھ یاتری انڈیا سے پاکستان آتے ہیں۔ یہاں وہ صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب سمیت مختلف گرودواروں اور اپنے مقدس مقامات کا دورہ کرتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32505 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp