پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی تین وکٹیں گر گئیں


سڈنی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 11 ویں اوور کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے تھے۔

پہلی دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان سپر لیگ میں ’پُگن پُگائی‘ کا کیا کام؟

دورہ آسٹریلیا: نوجوان ٹیم کا اعلان، عثمان قادر بھی شامل

نسیم شاہ: ’والد نے کہا انگریز والا کھیل مت کھیلو‘

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز محمد رضوان تھے جو 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں فخر زمان بغیر کوئی سکور کیے مچل سٹارک کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

مہمان ٹیم ابھی پہلی وکٹ کے نقصان سے سنھبل نہ پائی تھی کہ دوسرے اوور میں حارث سہیل بھی چار رنز بنا کر رچرڈسن کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ آسٹریلیوی ٹیم کی سربراہی ایرون فنچ کر رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم: بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عرفان، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض

آسٹریلیا کی ٹیم: مچل سٹارک، کین رچرڈسن، ایڈم زیمپا، پیٹ کمنز، ایشٹن ایگر، ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، بین میکٹدرماٹ، ایشٹن ٹرنر اور ایلکس کیری


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp