منہ کے کینسر اور جنسی رویوں میں تعلق دریافت کر لیا گیا


گزشتہ ایک سال میں برطانیہ میں منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں 135فیصد تک کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور سائنسدانوں نے اس پر تحقیق کے بعد مخصوص جنسی رویوں کو اس کی وجہ قرار دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اورل ہیلتھ فاﺅنڈیشن نامی فلاحی تنظیم کے زیرانتظام ہونے والی اس تحقیق کے نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ملک میں منہ کے کینسر کی بڑھتی شرح کی وجہ شراب اور جنسی عمل میں منہ کا استعمال ہے۔ یہ دونوں افعال منہ کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جنسی عمل میں یہ دہن کاری کرنے سے ایچ پی وی نامی وائرس جسم میں منتقل ہوتا ہے اور منہ کے کینسرکا سبب بنتا ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر نیگل کارٹر کا کہنا تھا کہ ”کینسر کی کئی اقسام آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہیں اور لوگ اب ان میں کم مبتلا ہوتے ہیں لیکن منہ کے کینسر کی شرح خطرناک رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ اس کی دیگر بڑی وجوہات میں سگریٹ نوشی بھی شامل ہے تاہم برطانیہ میں اس کی سب سے بڑی وجہ جنسی عمل میں منہ کا استعمال ہے۔ گزشتہ سال برطانیہ میں جتنے لوگ منہ کے کینسر کا شکار ہوئے ان میں سے 73فیصد کو اسی وجہ سے یہ مرض لاحق ہوا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).