کشمیر مسئلہ پر پاکستان کہاں کھڑا ہے؟


 

اقوام ِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس قریباًایک ماہ گزرنے کو ہے لیکن کوئی خیر خبر نہیں آسکی۔مقبوضہ وادی کے حوالہ سے جو توقعات تھی وہ پوری ہوتی معلوم نہیں ہو رہیں۔کیا عمران خان اپنی اننگزاچھے انداز میں کھیل رہے ہیں؟سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیاں کیا کہہ رہی ہیں اور کیوں اب تک مقبوضہ وادی کا آئینی اور قانونی طور پر مقبوضہ وادی کے حوالے سے فیصلہ سنایا نہیں جا سکا؟  مودی کے اپنے اس سے نالاں ہیں۔کئی رہنما اور بھارتی صحافی سر عام مودی کو کھری کھری سنا رہے ہیں۔کیا واقع ہی مودی جنگی جنون میں پاگل ہو چکا ہے؟

بھارت کے تصدیق شدہ انتہا پسند قاتل اور مذہبی تعصب کی بنا پر فیصلے کرنے والے نریندر مودی  مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن،کرفیو اور ظلم کے میچ میں 80کے قریب اسکور پر ناٹ آؤٹ ہے یعنی 80دن ہونے کو ہیں وادی میں کرفیو نافذ ہے۔جنت نظیر وادی میں ان کا مقابلہ 80لاکھ قیدیوں سے ہیں۔اسلحہ اور طاقت کے زور پراب تک نرنیدر مودی تمام قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔اصولی طور پر تو انہیں 5اگست کومقبوضہ وادی کی خصوصی حثیت کو تبدیل کرنے کے بعدہی میدان بد ر ہو جانا چاہیے تھالیکن ایسا نہیں ہو سکا۔اور یہ عالم ہے کہ نیوٹرل ایمپائریعنی عالمی برادری کو ساتھ ملا کروہ ظلم کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہے۔آج لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 80روز گزرنے کو ہیں اتنے دنوں میں بھارت نے صرف اپنی معاشی صلا حیت کی بدولت نیوٹرل ایمپائرز کو ساتھ ملا کر بددیانتی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی تیز بالنگ،یارکر باؤنسراور سو ئنگ ہوتی گیندوں نے قاتل مودی کو پریشان ضرور کیاتاہم عالمی بددیانتی کی وجہ سے  وہ ابھی تک نریند ر مودی کی و کٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔لمبے لمبے اور جارحانہ  اسپل کرنے اور عالمی شہرت رکھنے والے عمران خان اس میچ میں بھی مضبوط اعصاب کے ساتھ میزبان ملک اور نیوٹرل ایمپائروں کی دھاندلی کے باوجودمستقل میزاجی کے ساتھ جارحانہ بالنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔البتہ یہ اندازا کرنا مشکل ہے کہ انہیں آزادی کب ملتی ہے؟

آخر کب تک وادی کے مکینوں سے جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جائے گا؟کیا دنیا کی بڑی طاقتیں اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گی؟یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وادی کی عوام کی پاکستان سے امیدیں بڑھتی جارہی ہیں۔پاکستان کب تک یہ ظلم برداشت کرے گا؟دوسری طرف بھارتی فوج کے سربراہ  بپن راوت آزاد وادی پر بھی قبضہ کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل نہیں کہ حالات تیزی سے جنگ کی طرف بڑھ رہیں ہیں اور پاکستان کے آپشن ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہو تے جارہے ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نریندر مودی دیگر ممالک کے عالمی دباؤ اور اپنی ہی عوام کی مخالفت کے باوجودکریز پر جمے ظلم کا میچ کیسے کھیل رہا ہے دراصل انہیں اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔امریکی حکام مودی کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ اسرائیل بھی اپنے اثر و رسوخ سے اقوامِ متحدہ کو کارروائی کرنے سے باز رکھے ہوئے ہے کیونکہ اسرائیل چاہتا ہے بھارت اور کشمیر کے مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی جائے۔پاکستانی قوم کو اس سنگین صورتحال کے پیش نظر سنگین فیصلے کرنے ہو گے ورنہ کشمی تو ہاتھ سے نکلے گا ہی اور جو تماشہ پاکستانی قوم کا بنے گااس کو سو چتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے۔لہذا اب عملی اقدام کا وقت آن پہنچا ہے۔آخر کب تک کشمیریوں کو کلمہ گو ہونے کی سزا دی جائے گی۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).