پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ


فخر زمان

AFP/ Getty
فخر زمان پہلے میچ میں ناکام رہے تھے اور کوئی رن نہیں بنا سکے تھے

پاکستان نے تین ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینبرا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا۔

ٹاس ہارنے پر پہلے بولنگ کا موقع ملنے پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ مطمئن دکھائی دیے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر ٹاس جیتتے تو بھی دوسری اننگز میں اوس کے امکان کی وجہ سے پہلے بولنگ ہی کرتے۔

یہ بھی پڑھیے

بارش، بابر اعظم اور محمد عرفان

سڈنی: پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

دورہ آسٹریلیا: نوجوان ٹیم کا اعلان، عثمان قادر بھی شامل

نسیم شاہ: ’والد نے کہا انگریز والا کھیل مت کھیلو‘

اس میچ کے لیے دونوں ممالک نے وہی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جو سڈنی میں مدِمقابل آئی تھی۔

خیال رہے کہ سڈنی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم اس میچ میں ایرون فنچ کی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے کھیل رکنے سے قبل آسٹریلیا کی فتح کے امکانات واضح دکھائی دے رہے تھے۔

یہ میچ پہلے بارش کی وجہ سے 15، 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا اور آسٹریلوی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 119 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے تین اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 41 رنز بنا لیے تھے کہ بارش کے باعث میچ پھر روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی 20 سیریز میں تین میچوں پر مشتمل ہے اور آٹھ نومبر کو تیسرے ٹی 20 کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلیں گی۔

پاکستان کی ٹیم: بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عرفان، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض

آسٹریلیا کی ٹیم: مچل سٹارک، کین رچرڈسن، ایڈم زیمپا، پیٹ کمنز، ایشٹن ایگر، ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، بین میکٹدرماٹ، ایشٹن ٹرنر اور ایلکس کیری


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp