تازہ ترین: نواز شریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج


سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔

نوازشریف کو شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جا رہا ہے۔ شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس سروسز ہسپتال لاہور پہنچ گئی ہے۔ شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس میں نرسنگ سٹاف اور ڈاکٹر بھی موجود ہے۔

نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو محدود چہل قدمی اور تھوڑی بہت ورزش کی اجازت دے دی ہے۔ نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ پاکستان میں کروائے ہیں۔ کچھ باہر بھیجے جائیں گے۔ سربراہ میڈیکل بورڈ نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق جینیٹک ٹیسٹ پاکستان میں نہیں ہوتا نمونے باہر بھیجنا پڑیں گے ۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ طبی اخلاقیات کے تحت نواز شریف کی انتہائی حساس طبی معلومات نہیں دے سکتا۔ نوازشریف کی صحت سے متعلق صرف اتنا بتا سکتا ہوں، جتنی انھوں نے اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی درخواست پر انھیں سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).