پاکستان میرا وطن ہے، جلد واپس آؤں گا: جونیئر ذوالفقار علی بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے متعلق گردش کرتی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میرا وطن ہے، جلد واپس آؤں گا۔

پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے ذرائع کے مطابق جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے میڈیا پر اپنے متعلق غلط خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نام سے منسوب جعلی خبر چلائی جا رہی ہے، پاکستان نہ آنے اور قتل ہونے سے متعلق کوئی بیان یا انٹرویو نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق غلط خبر شائع ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انہیں قتل ہونا پسند نہیں، اس لیے وہ پاکستان نہیں آتے۔ پاکستانی سیاست میں جنہیں قتل و غارت کی عادت نہیں ہوتی وہ قتل ہو جاتے ہیں۔ وہ ایسی حالت میں ملک آ کر قتل ہونا نہیں چاہیں گے جب کہ اُس کے بدلے میں خلقِ خدا کا بھلا بھی نہ ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).