حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی اندرونی کہانی


حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے مذاکرات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کا استعفے اور نئے انتخابات کے مطالبات مسترد کر دیے اور ساتھ ہی اپوزیشن کے سامنے 4 آپشن رکھ دیے۔

حکومت نے انتخابات 2018ء میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کو فعال کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کی قیادت کے سامنے جو مزید 3 نکات رکھے ہیں، ان میں انتخابات میں فوج کے کردار پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا بھی شامل ہے۔

حکومتی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط اور اپوزیشن کی شکایت پر دھاندلی کے معاملے پر کسی بھی حلقے کو کھولنےکا آپشن بھی رکھ دیا۔

حکومت طرف سے مذاکراتی کمیٹی کی قیادت وزیر دفاع پرویز خٹک جبکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو اکرم خان درانی لیڈ کررہے ہیں۔

حکومت نے گزشتہ روز اپوزیشن سے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا تھا ،جو بے نتیجہ رہا ،جس کےبعد دونوں کمیٹیاں ایک بار پھر جمع ہوئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).