نواز شریف بیرون ملک علاج کے لئے رضامند ہو گئے: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ


نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو اہل خانہ نے بیرون ملک علاج کے لئے رضامند کر لیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ اہل خانہ نے نوازشریف کو بیرون ملک علاج پر آمادہ کر لیا ہے۔ علاج کے باوجود پلیٹ لیٹس کا کم رہنا اندرونی بیماری کا باعث ہو سکتا ہے۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کردی ہے۔

یاد رہے کہ نوازشریف 16 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جاتی امراء منتقل ہو گئے ہیں جہاں شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے میڈیکل یونٹ لگایا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں نوازشریف کی ضمانت منظور کر لی تھی جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں بھی نوازشریف کا اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر 8 ہفتے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).