چودھری پرویز الہٰی کو وفاقی وزرا کی جانب سے مشکلات کا سامناہے: حامد میر


تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ چو دھری پرویز الہٰی ابھی تک پرامید ہیں کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن ان کو بعض حکومتی وزراء کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے ۔

جیونیوز میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ حکومت کے کچھ وزراء اور مشیر باز نہیں آ رہے۔ وہ ایسے بیانات دیتے ہیں جس سے حکومتی مذاکراتی ٹیم اورچودھری پرویز الہٰی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے یہ باتیں وزیر اعظم عمران خان تک پہنچائی ہیں۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی اور ان کے کچھ ساتھیوں کا خیال ہے کہ کچھ وزراء ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے درپے ہیں۔ جس سے مولانا فضل الرحمان کو بہانہ بنانے کا موقع مل جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).