جو ملک چلانا جانتا ہے اس کو جیل میں ڈال دیا گیا: مولانا فضل الرحمان کے آصف زرداری سے متعلق ریمارکس


جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کے متعلق کہا ہے کہ جو ملک چلانا جانتا ہے۔ اس کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ آصف زرداری کی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔ میری دعائیں آصف علی زرداری کے لئے ہیں۔ اللہ انہیں صحت دے۔

انہوں نے کہا کہ جو ملک چلانا جانتا ہے اس کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ نااہل لوگوں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا۔ نااہلوں کوحکومت عطا کر دی گئی توملک کیسے چلے گا؟ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر سیاسی قیادت کی گرفتاری ناجائز عمل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).