شوبز ڈائری: عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک فلم میں اکٹھے، بالی وڈ میں امیتابھ کے 50 سال اور راحت فتح علی کی ’دبنگ تھری‘ سے علیحدگی


عامر، شاہ رخ اور سلمان خان

بالی وڈ میں ہمیشہ سے ہی سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کو بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھنے اور دکھانے کی تمنا اور خواہش فلسمازوں کی بھی رہی ہے اور ان تینوں کے مداحوں کی بھی۔

حال ہی میں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ یہ تینوں عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں، غالباً مہمان اداکار کے طور پر۔

تین دہائیوں کے اپنے کریئرز میں یہ تینوں خان ایک ساتھ کبھی کسی فلم میں نہیں آئے۔ چند روز پہلے شاہ رخ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس بات کی تصدیق کی، تاہم انھوں نے لکھا ’کہانی میں ٹوئسٹ ہے جو ہم آپ کو بعد میں بتائیں گے۔‘

https://twitter.com/iamsrk/status/1192056457484587008

ویسے بھی دلی دور است کیونکہ یہ فلم 2020 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔

دیگر شو بز ڈائریز پڑھیے

بالی وڈ کی جھانسی کی رانی کنگنا اب کس موڈ میں ہیں؟

’رنویر صرف میرے شوہر نہیں بلکہ بہترین دوست ہیں‘

رنبیر کو ’صرف تولیے میں‘ کون دیکھنا چاہتا ہے؟

کیا سلمان خان پرینکا کو کبھی معاف کریں گے؟

امیتابھ بچن

بالی وڈ کے کامیاب ترین ادکار

بالی وڈ کے بادشاہ کہے جانے والے اداکار امیتابھ بچن نے اس سال انڈسٹری میں اپنے 50 سال پورے کر لیے ہیں۔

سنہ 1969 میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ نے جب انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ آگے چل کر وہ اتنے بڑے سٹار بن جائیں گے۔

امیتابھ بچن جب ممبئی پہنچے اس وقت انڈسٹری میں راجیش کھنہ، دھرمیندر، سنیل دت اور دیو آنند جیسے بڑے سٹارز چھائے ہوئے تھے۔ تو ایسے میں امیتابھ بچن کے لیے کمرشل سنیما میں اپنی جگہ بنانا خاصا مشکل تھا۔

اگرچہ انھیں ابتدا میں خاص کامیابی نہیں ملی لیکن جب ملی تو انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ آج امیتابھ بچن نئی نسل کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں اور ہر اداکار ان کے جیسے فلمی کریئر کا خواب دیکھتا ہے۔

امیتابھ نے لا تعداد کمرشل ہٹ فلمیں بھی دیں جن میں ’دیوار‘، ’شعلے‘، ’امر اکبر اینتھونی‘، ’ڈان‘، ’اگنی پتھ‘ اور ’قلی‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

سنہ 2020 میں امیتابھ بچن کی تین فلمیں رحلیز ہونے والی ہیں جن میں برہماستر، چہرے اور گلابو ستابو شامل ہیں۔

راحت

راحت فتح علی خان دبنگ سیریز سے آؤٹ

جہاں تک سلمان خان کا تعلق ہے تو وہ آج کل اپنی فلم ’دبنگ تھری‘ کی ریلیز کی تیاری میں ہیں اور اسی ہفتے انھوں نے فلم کا نیا گانا ریلیز کیا ہے۔

فلم ’دبنگ‘ کا گانا ‘تیرے مست مست دو نین‘، دبنگ ٹو کا گانا ‘تیرے نینا بڑے دغاباز رے’ بہت مشہور ہوئے اور یہ دونوں گانے پاکستانی گلو کار راحت فتح علی خان نے گائے تھے۔

’دبنگ تھری‘ میں بھی نینوں پر ہی ایک گانا شامل کیا گیا ہے ‘نینا لڑے’ لیکن اس بار یہ اس گانے کو راحت فتح علی کی بجائے انڈین گلوکار جاوید علی نے اپنی آواز دی ہے۔

راحت فتح علی کا ’دبنگ تھری‘ میں شامل نہ ہونے کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32547 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp