اداکارہ میرا کی نئی فلم کے ہیرو’کیپٹن نوید‘ ہیں؟


پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم میں کیپٹن نوید ان کے ہیرو ہوں گے۔ اداکارہ میرا آج کل نیویارک میں ہیں اور ایک بار پھر کیپٹن نوید کے ساتھ مختلف تقریبات میں دکھی جا رہی ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کیپٹن نوید ان کے فیملی فرینڈ ہیں، وہ آج کل امریکا میں انہی کے ساتھ ہیں۔ میرا نے مزید کہا کہ کپٹن نوید کے ساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں، یہاں آنے کا ایک مقصد فلم ’’ٹرائی اینگل لو‘‘ بھی ہے، جس کی تیاریوں میں مصروف ہوں، جس کے ہیرو کیپٹن نوید ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں رہتے ہوئے میں نے انگریزی سیکھنے کے بعد کلاسیکل ڈانس کی کلاسز بھی لینا شروع کردی ہیں، جس میں مزہ آرہا ہے، تربیت مکمل ہونے پر نیویارک میں ہی پرفارم کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں میرا دل لگ گیا ہے، انگریزی سیکھنے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑ تا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).