حکومتی عہدیداروں نے کہا کہ نواز شریف مرجائے، ہمیں فرق نہیں پڑتا: خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ حکومت کے کچھ لوگوں نے کہا کہ ہماری طرف سے نواز شریف مر جائے، میں ان کے نام بھی بتا سکتا ہوں۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جو لوگ نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ بنیں گے تو کیا وہ نواز شریف سے محبت کرنۓ والوں اور عوام کے غیظ وغضب سے بچ سکیں گے؟ انہوں نے کہا کہ چند دن قبل عمران خان نے ایک اجلاس میں لوگوں سے کہا تھا کہ پتہ کرو کہیں نواز شریف کی صحت کے معاملے میں کوئی فراڈ تو نہیں کیا جا رہا کہ ان کی صحت ٹھیک ہو اور پلیٹ لیٹس کم دکھائے جا رہے ہوں۔ یہ بات عمران خان نے دس پندرہ لوگوں کے سامنے کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ لوگوں نے کہا کہ ہماری طرف سے نواز شریف مر جائے، میں ان کے نام بھی بتا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں کو یہ عقل نہیں آسکتی لیکن ا سٹیبلشمنٹ میں بھی لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور وہاں سمجھدار لوگوں نے سوچا ہوگا کہ خواہ مخواہ پاکستان کی سیاسی حکمران لیڈر شپ ایک بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور لازمی طور پر وہاں سے بھی مداخلت کی گئی ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).