عمران خان کہتے ہیں کہ میں مولانا فضل الرحمان کونہیں چھوڑوں گا: ڈاکٹر شاہد مسعود


تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ میں مولانا فضل الرحمان کو نہیں چھوڑوں گا کیونکہ اس نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا ہے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان جے یو آئی کے مولویوں کو دو نمبر کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان مولویوں کو پھینٹی لگنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کواس وقت ذاتی دکھ یہ ہے کہ مولانافضل الرحمان نے ان پر ذاتی فتویٰ لگایا ہے کہ وہ یہودی ایجنٹ ہوں۔ اس لئے وہ کہتے ہیں کہ میں فضل الرحمان کو نہیں چھوڑوں گا کیونکہ اس نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جب حکومت اور فارن آفس کئی ماہ سے کرتار پور راہداری کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف تھے لیکن جب اس منصوبے کے افتتاح کا وقت آیا تو مولانا فضل الرحمان چند روز قبل اسلام آباد میں آکر بیٹھ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کو اس بات کا بھی دکھ ہے لیکن وہ اس بات کو بھی پی گئے ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).