تازہ ترین: نواز شریف نے حکومتی شرائط کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے بیرون ملک جانے سے انکار کر دیا


مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کی شرائط پر بیرون ملک علاج کے لیے جانے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں حکومت کے مشروط فیصلے سے متعلق نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی۔ رات گئے اس ملاقات کے اختتام پر نواز شریف نے حکومتی شرائط کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے بیرون ملک جانے سے انکار کر دیا۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے واضح طور پر کہا کہ وہ حکومتی مشروط فیصلے کے بعد بیرون ملک نہیں جائیں گے۔ شریف خاندان کے افراد نے نواز شریف سے اصرار کیا ہے کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لندن روانگی تاحال کنفرم نہیں ہو سکی ہے۔

شریف خاندان کے مطابق ایئرایمبولینس کو بھی پاکستان پہنچنے کی تاحال ہدایت نہیں دی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).