سوشل میڈیا: نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان میں صدارتی نظام کی بازگشت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

صدارتی نظام

Reuters

گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت ملنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند صارفین کی جانب ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کی بحث چھیڑ دی گئی ہے۔

چند سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اگر پاکستان میں صدارتی نظام نافذ ہوتا تو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت ہرگز نہ ملتی۔

https://twitter.com/TouqeerFatima1/status/1195822988395982850?s=20

یہ بھی پڑھیے

صدارتی نظام کی بحث اس وقت کیوں

پاکستان میں صدارتی نظام کا خواہش مند کون؟

’نواز شریف منگل کی صبح لندن روانہ ہوں گے‘

محمد حاشر کہتے ہیں کہ جمہوریت نے ہمیں ناکامی سے دوچار کیا ہے۔ ہم برطانوی دور کے حکمرانی اور انصاف کے پرانے نظام پر چل رہے ہیں۔ ہمیں ایسے منتخب عہدیداروں کی بجائے جو فیلڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، اپنے اپنے شعبوں کے ماہرین اور ٹیکنوکریٹس کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/HashirMalikPTI/status/1195743456540463105?s=20

انھوں نے تو ایک گراف بنا کر یہ دکھانے کی کوشش بھی کی ہے کہ کس کس صدر کے دورِ حکومت میں پاکستان کی معیشت میں کتنی بہتری آئی۔

https://twitter.com/ZainMaherSumra/status/1195764710811078881?s=20

ایک صارف تو صدارتی نظام کی حمایت میں سنہ 1942 میں آل انڈیا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے بانیِ پاکستان محمد علی جناح سے منصوب ایک فرمان بھی شئیر کر دیا اور کہا کہ ہمیں پاکستان میں اسی کے مطابق لیڈر شپ اور نظام چاہیے۔

https://twitter.com/QayumNawaz12/status/1195756974715088897?s=20

میاں شعیب نامی ایک صارف کا کہنا ہے کہ موجودہ پارلیمانی نظام پر انھیں اعتماد نہیں ہے۔ ’سیاستدانوں اور عدالتوں میں موجود ان کے ایجنٹس سے چھٹکارے کے لیے میں صدارتی نظام رائج کرنے کی تائید کرتا ہوں۔‘

https://twitter.com/MianShoaibA/status/1195905291008823296?s=20

دوسری جانب چند صارفین اس ٹرینڈ کے خلاف بھی بات کر رہے ہیں۔

ریحان خان نامی صارف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جب فیصلہ کسی ایک گروپ کا من پسند ہو تو وہ عدالتوں کی تعریف کرتے نہںی تھکتے اور جب فیصلہ ذرا بھی ان کے خلاف آئے تو ان کو نظام سے چھٹکارا چاہیے۔

https://twitter.com/Rehankhan287/status/1195960029393883137?s=20

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 12805 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp