اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی، خسرو بختیار کی وزارت بدل دی گئی


وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر کو پھر سے کابینہ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انہیں 18 اپریل 2019 کو وزارت خزانہ سے سبکدوش کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں پٹرولیم کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے لکھا ہے کہ اسد عمر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سپیشل انیشیٹو کا قلمدان سونپا جا رہا ہے جبکہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کی وزارت تبدیل کر کے انہیں پٹرولیم کی وزارت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزرا کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).