سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کی پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان سے مبینہ خفیہ شادی کی خبریں وائرل


سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی پلوشہ خان سے مبینہ خفیہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی مبینہ بیوی پلوشہ خان کے مطابق ان کا پانچ سال پہلےظ ہیرالاسلام سے نکاح ہوا جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

سابق ایم این اے نے شوہر سے متعدد بار شادی کا اعلان کرنے کے مطالبے کو نہ ماننے اور طلاق لینے کا دباؤ ڈالنے پر شادی کے ثبوت منطرعام پر لانے کی دھمکی دی تھی۔ اس حوالے سے گذشتہ روز ایک صحافی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر نام لیے بغیر اشارہ بھی دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت میں نمایاں پوزیشن رکھنے والی ایک خاتون سیاستدان انصاف کی لڑائی لڑ رہی ہیں۔

وہ اپنے خاوند ، جو کہ ایک طاقتور ترین ریٹائرڈ جنرل ہے اور جس نے انہیں خاموش رہنے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، کے خلاف جلد ہی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ خاتون سیاستدان اور ان کے بیٹے کی زندگی خطرے میں ہے۔

جس کے بعد ٹویٹر پر ایک اور صحافی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی پلوشہ خان سے مبینہ شادی سے متعلق کچھ تصاویر جاری کیں جس میں ان کی تصاویر اور شناختی کارڈ موجود تھا۔

مذکورہ صحافی نے بتایا کہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ پلوشہ خان کے مطابق ان کا جنرل ظہیر الاسلام سے نکاح پانچ سال قبل ہوا جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو اکتوبر 2015 میں پیدا ہوا۔ پلوشہ خان نے سابق آئی ایس آئی سربراہ کی جانب سے شادی کے باوجود اس کا باقاعدہ اعلان نہ کرنے اور طلاق لینے کا دبائو ڈالنے پر شادی کے ثبوت منظر عام پر لانے کی دھمکی دی تھی۔ ذرائع کے مطابق پلوشہ خان نے اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری ، ملک ریاض اور پاکستان کے سینئر صحافیوں سے بھی مدد کی درخواست کی تھی تاہم ان کی طرف سے شنوائی نہ ہونے پر پی پی رہنما شادی کے ثبوت سوشل میڈیا میں منظر عام پر لے آئی ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).