بھارتی اداکارہ شمع سکندر نے انسٹاگرام پر بولڈ تصویروں سے ہنگامہ کھڑا کر دیا


بھارتی اداکارہ شمع سکندر کی کچھ بولڈ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ان بولڈ تصویروں کو خود شیئر کیا ہے ۔ ان کی تصاویر پر مختلف طرح کا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔

شمع سکندر سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی بولڈ اور ہاٹ تصویریں انسٹاگرام پر شیئرکرتی رہتی ہیں ۔ گزشتہ کچھ دنوں میں انہوں نے بہت سی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح کافی پسند کررہے ہیں ۔

خیال رہے کہ شمع سکندر نے اس سے پہلے اپنی ایک اور تصویر شیئر کی تھی ، جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ آپ کو کسی کو کچھ بھی سمجھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اپنے احساسات کو کسی کو بتانے کی ضرورت ہے ۔ آپ صرف اپنے اندر کی رہنمائی پر بھروسہ کریں ۔

شمع سکندر کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کرچکی ہیں ۔ سلور اسکرین کے علاوہ شمع سوشل سائٹس پر بھی اپنے مداحوں کو تفریح فارہم کرتی رہتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).