بگ باس کا تیرواں سیزن: اس گھر میں آج کل کیا چل رہا ہے؟


اںڈیا کے معروف ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا سیزن 13 کئی معنوں میں مختلف ہے اور اس میں لوگوں کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انڈیا اور پاکستان میں وقتاً فوقتاً اس سے منسک ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ٹرینڈز میں ’سٹے سٹرانگ سدھارتھ‘ اور ’وی سٹینڈ بائی عاصم ریاض‘ شامل ہے جبکہ گذشتہ دن ’برنگ بیک آرہن‘ ٹرینڈ کر رہا تھا۔

جو بگ باس کو فالو کرتے ہیں ان کے لیے یہ نام اور ٹرینڈ عجیب نہیں ہوں گے لیکن جو بگ باس نہیں دیکھتے ہیں انھیں سوشل میڈیا پر اس کی مقبولیت دیکھ کر شاید حیرت ہو۔

اس پروگرام میں حصہ لینے والے افراد بگ باس کے گھر میں لڑتے ہیں جبکہ ان کے فینز سوشل میڈیا پر محاذ آرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’جھگڑا اتنا نہیں تھا جتنا بنا دیا گیا‘

آئٹم گرل سے ’بیگم جان‘ تک کا سفر

’جھگڑا اتنا نہیں تھا جتنا بنا دیا گیا‘

بگ باس 13 کی اہم بات یہ ہے کہ یہ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کا لگاتار 10 واں سیزن ہے کہ وہ اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں جبکہ بگ باس کا گھر جو پہلے لوکھنڈ والا میں ہوا کرتا تھا اب پہلی بار ممبئی منتقل ہوا ہے۔

29 ستمبر کو شروع ہونے والا بگ باس 13 کا یہ سیزن اپنے آخری نصف میں داخل ہو چکا ہے۔

سلمان خان

29 ستمبر کو شروع ہونے والے بگ باس سیزن 13 کے میزبان بھی سلمان خان ہیں اور یہ ان کا لگاتار دسواں سیزن ہے

بگ باس میں دلچسپی رکھنے والوں کا خیال ہے کہ یہ سیزن گذشتہ چند سیزن سے بہتر ہے اور بگ باس کے گھر میں اس بار زیادہ ہنگامہ آرائی ہے۔

اس گھر میں داخل ہونے والوں میں پہلے 13 افراد میں پانچ لڑکے اور آٹھ لڑکیاں شامل تھیں یعنی گرل پاور کا عنصر نظر آيا۔ چھٹے ہفتے تک پانچ افراد گھر سے بے گھر ہوئے جبکہ اسی دوران سات مزید افراد کو گھر میں وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے لایا گیا۔

اس سے قبل وقت کے ساتھ ساتھ بگ باس کے گھر کے افراد کی تعداد مسلسل کم ہوتی رہتی تھی لیکن اس بار ابھی تک گھر بھرا پورا نظر آتا ہے۔

سوشل میڈیا ٹرینڈز سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بگ باس کے گھر میں اس وقت اصل مقابلہ سدھارتھ اور عاصم میں ہے۔

سوشل میڈیا پر مباحثہ

اس سلسلے میں سب سے پہلے ’برنگ بیک ارہان‘ پر بات کرتے ہیں۔ اس ہیش ٹیگ سے پتہ چلتا ہے کہ ارہان کو گھر سے نکال دیا گيا ہے۔

یہ ارہان کون ہیں؟ در اصل یہ مظہر شیخ ہیں جن کا سکرین والا نام ارہان خان ہے۔ وہ ماڈل اور ایکٹر ہیں۔ انھیں وائلڈ کارڈ کے ذریعے بگ باس کے گھر میں داخلہ ملا تھا۔

https://twitter.com/Being_Akbar/status/1196820195022475264

ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ معروف ٹی اداکارہ رشمی ڈیسائی کے دوست ہیں۔ اور اس بار رشمی روز اول سے بگ باس کے گھر میں ہیں۔ رشمی نے معروف ٹی وی سیرئل ’اترن‘ میں اداکاری کی ہے جبکہ وہ دبنگ ٹو میں بھی نظر آئی ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ارہان کے بارے میں لکھا: ’میں شو میں ارہان کی واپسی چاہتا ہوں۔ اس لیے نہیں کہ میں کوئی رومانوی کہانی دیکھنا چاہتا ہوں بلکہ اس لیے کہ اب کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو رشمی کی طرف سے سدھارتھ اور ان کی ٹیم کا مقابلہ کر سکے، جس کے سبب وہ گھر میں بغیر مقابلے کے ہیں۔‘

یہ ٹویٹ بتاتا ہے کہ سدھارتھ بگ باس کے اس گھر میں ابھی تک انعام جیتنے کے سب سے بڑے دعویدار ہیں۔

بی بی سی کے نمائندے پنکج پریہ درشی بگ باس کو فالو کرتے ہیں اور اسے باقائدگی سے دیکھتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ سدھارتھ شکلا ابتدا میں بہت جارحانہ نظر آئے لیکن اب انھیں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور وہ ایک مضبوط امیدوار ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ان کی رشمی کے ساتھ شروع سے ہی ٹکر رہی ہے لیکن اب ایک کشمیری ماڈل عاصم ریاض سے ان کی ٹکر ہے جبکہ پہلے عاصم ریاض بگ باس کے گھر میں سدھارتھ کے اچھے دوست ہوتے تھے۔

https://twitter.com/Akash58300875/status/1197017988139872258

ایک ٹوئٹر صارف نے سٹے سٹرانگ سدھارتھ نامی ہیش ٹیگ کے ساتھ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’سڈ بگ باس میں ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ عاصم نے آگے بڑھنے کے لیے سدھارتھ شکلا کا استعمال کیا۔ اور اب وہ سڈ کے خلاف ٹیم بنانا چاہتے ہیں اس لیے منصوبہ بنا کر لڑائی کی۔‘

بگ باس عام طور پر میدان جنگ کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں امیدوار اپنی مختلف صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی انعامی رقم کے حقدار ہوتے ہیں۔

پنکج پریہ درشی نے بتایا کہ اس میں ایک دوستی بھی ابھر رہی ہے اور یہ شہناز گل اور سدھارتھ کے درمیان دیکھی جا رہی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ اکثر سوشل میڈیا پر سدناز ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہتا ہے۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا پر بگ باس کے ٹرینڈز پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹرینڈ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بگ باس کے گھر میں کس کی حمایت کی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/PrajktaPatil1/status/1196525339255562240

یہ شو کلرز ٹی وی پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اور حال ہی میں چینل نے فینز سے پوچھا تھا کہ اس شو کا اصل ہیرو کون ہے تو زیادہ تر لوگوں نے سدھارتھ کا نام لیا تھا جبکہ عاصم اور رشمی ڈیسائی بہت کم مارجن سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے تھے۔

ایک صارف پرجکتا پاٹل نے لکھا ’عاصم ریاض بگ باس گھر کے اصل ہیرو ہیں۔ وہ اصلی ہیرو اس لیے ہیں کہ وہ بغیر گندی سیاست، جعلی رشتے کے کھیل کو سمارٹ طریقے سے کھیل رہے ہیں اور وہ اپنے اصل کو ظاہر کر رہے ہیں جو کہ بہت ہی پیاری بات ہے۔‘

https://twitter.com/RealVinduSingh/status/1196897383067652102

بگ باس کے ایک سیزن میں خود شامل رہنے والے اور معروف اداکار دارا سنگھ کے بیٹے وندو دارا سنگھ نے ’سٹے سٹرانگ سدھارتھ‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا: ’جب سڈ کی اپنے مقابلہ کرنے والے ساتھیوں کے ساتھ ذاتی اور عاصم کے معاملے پر لڑائی ہو رہی تھی تو عاصم اور ان کے مداح کو وہ جارحانہ نظر نہیں آئے۔ آخر میں عاصم نے کیا کیا؟ انھوں نے بھی وہی اشتعال انگیز حربہ استعمال کیا جو باقی لوگ کر رہے ہیں! گھر میں سڈ تنہا کھیل رہے ہیں اور ان کے مداح باہر تہنا ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس بار بگ باس میں شامل سب افراد کا تعلق شوبز کی دنیا سے ہے اور کسی عام آدمی کو اس شو میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32547 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp