ایمریٹس کے طیارے کے قریب آسمانی بجلی گرنے کا منظر


ایمریٹس کے طیارے کے پیچھے کچھ فاصلے پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے

ایمریٹس کے طیارے کے پیچھے کچھ فاصلے پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک شخص نے اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا جب آسمانی بجلی مقامی ایئر پورٹ پر ایک مسافر طیارے کے بالکل قریب گری۔

ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ نے یہ تصویر اس وقت اتاری جب وہ ایئرپورٹ پر موجود تھے اور شدید گھن گرج کے ساتھ بجلی رن وے پر پرواز کے لیے تیار سب سے بڑے مسافر بردار طیارے اے 380 کے قریب گری۔

مذکورہ ہیلی کاپٹر پائلٹ ایک مقامی کمپنی ‘گارڈن سٹی ہیلی کاپٹرز’ کے لیے کام کرتے ہیں۔

کپمنی نے اپنے فیس بُک پیج پر تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا ‘ہماری کھڑکی سے باہر ٹارمیک کا ایک منظر۔ الامارات ایئر لائن کا یہ طیارہ طوفان تھمنے کا انتظار کر رہا تھا۔’

یہ بھی پڑھیے

’طیارے کو آگ آسمانی بجلی ٹکرانے سے لگی‘

آج کل نیوزی لینڈ میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں اور محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ کرائسٹ چرچ کے علاقے میں طوفان باد و باراں کا خدشہ ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سب سے زیادہ طوفانوں کا سامنا صوبہ کینٹربری کو کرنا پڑا جہاں کچھ مقامات پر مرغی کے انڈوں کے برابر اولے پڑے ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے بھی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ صرف دو گھنٹوں کے دوران علاقے میں سات سو مرتبہ بجلی کڑکی تھی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب طوفان تھم گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp