پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


کرکٹ

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج بریسبین میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

یہ بھی پڑھیے

اظہر اور مصباح کی شراکت کیا رنگ لائے گی؟

نسیم شاہ: ’والد نے کہا انگریز والا کھیل مت کھیلو‘

آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ ہرانے کے لیے پاکستان کیا کرے؟

سٹیو سمتھ نے خود کو کتنا بدل لیا!

پاکستان نے محمد عباس کی جگہ فاسٹ بولر عمران خان کو موقع دیا ہے جبکہ آج 16 سالہ نسیم شاہ اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

1995 سے لے کر اب تک کوئی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسم میچ جیت نہیں سکی ہے۔ بریسبین کے گراؤنڈ گیبا پر آسٹریلیا نے 1988 سے کوئی ٹیسٹ میچ ہارا نہیں ہے۔

پاکستان

آسٹریلیا کے اس دورے پر پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے اور تیسرے میچ میں دس وکٹوں سے شکست ہوئی۔

تاہم اس دورے کے وارم اپ میچ میں پاکستانی بلے بازوں اسد شفیق اور بابر اعظم دونوں نے آسٹریلیا اے کے خلاف شنچریاں سکور کیں ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم

ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لابوشانگ، سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، ٹم پین (کپتان اور وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، نیتھ لائن، جاش ہیزل وڈ

پاکستان کی ٹیم

شان مسعود، اظہر علی (کپتان)، حارث سہیل، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس، نسیم شاہ

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32500 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp