نواز شریف کی لندن روانگی میں امریکی کردار


امریکی نواز شریف کو صاف بچا کر لے گئے اس کام میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ”آن بورڈ“ رکھا گیا گاہے کپتان خان کو بڑی مشکلوں سے یہ کڑوی گولی نگلنے ہر آمادہ کیا گیا

بھلا ہو نواز شریف کا جس نے شدید بیماری کی اداکاری کرنے سے صاف انکار کر دیا ورنہ ”شوباز شریف“ اور اس کے نوٹنکی ٹولے نے اچھے بھلے نواز شریف قریب المرگ ظاہر کرنے کے لئے ائیر ایمبولنس منگانے کا ڈرامہ بھی کر دکھایا کیونکہ مفت کے کھیل رنگ چوکھا بھی ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہوتا

تازہ بنی شیو کے ساتھ جناب نواز شریف اپنے قدموں پر چل کر اسی ائیر ایمبولنس کے عام مسافروں والے آرام دہ حصے میں جلوہ افروز ہوئے سامنے میز پر مختلف اقسام کے انگوروں کے طشت سجے دکھائی دے رہے تھے ذیباطیس کے مریض کا انگوروں سے شغل چہ معنی دارد۔

پلیٹ لٹس کا آخری درجے کا مریض اور اس کی تازہ شیو، دو متضاد اور متصادم چیزیں ہیں کہ جس میں معمولی زخم بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے کجا کہ شیو کرنے اور کرانے کا خطرہ مول لیا جائے لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف سود و زیاں کے تمام مراحل سے بے نیاز ہو چکے ہیں انہوں نے دکھاوے کے لئے ائیر ایمبولنس کے سٹریچر پر لیٹنے سے بھی صاف انکار کردیا نون لیگی میڈیا سیل کے paid گماشتوں نے ان تصاویر کو جعلی قرار دینے کی ناکام کوشش کی لیکن قطری ڈرامہ پہلے ایکٹ میں ہی مرکزی کردار نواز شریف کے عدم تعاون کی وجہ سے بری طرح فلاپ ہو گیا

قطری ایمبولینس قطری خط قطری شہزادہ اور قطری جہازوں کا فلیٹ

امیر قطر اور ابن سلمان باہم ایک دوسرے شدید دشمن آخر کیوں نواز شریف کے پیچھے کیوں کھڑے ہیں

صاف ظاہر ہے نواز شریف کو واشنگٹن والوں نے کسی برے دن کے لئے محفوظ کرلیا ہے اس معاملے میں دوحا اور ریاض نے پیادے کا کردار ادا کرتے ہوئے عمران خان کو شہ مات دے دی ہے لندن پہنچنے پر اپنے محلے میں گلی گلی میں شور ہے مریم کا پاپا چور ہے

کے نعروں سے نواز شریف کا استقبال ہوا سارا ٹبرچور چور کا گانا کورس کی شکل میں گایا گیا

اب کہا جارہا ہے کہ جس نے جانا تھا وہ چلاگیا وہ باکل ٹھیک ٹھاک تھا کوئی بیمار شمار نہیں ہے ائیر ایمبولینس سب ڈرامہ تھا

دیکھ لیں یہ قریب المرگ نواز شریف لندن جاتے ہوئے کس طمطراق سے اپنی ائیر ایمبولنس پر سوار ہوا تھا لندن پہنچ کر بھی میاں صاحب نے ذرا برابر تکلف سے کام نہیں لیا مصاحبین کے کلو میں کسی عالی شان ہوٹل میں طہرانے کے لئے داخل ہونے کا کلپ ایک افسر اعلے نے بھجوایا جس میں کم از کم 5 کلو وزنی اور کوٹ بھی میاں نواز شریف نے خود اٹھایا ہوا ہے

صف اوّل کے ایک رہنما نے انکشاف کیا کہ شریف خاندان کو یقین تھا میاں صاحب پر پنکی جادو کا اثر تھا جو پاکستان کی سرزمین سے ان کے قدم اٹھتے ہی زائل ہوتا چلا گیا لندن پہنچتے پہنچتے میاں نواز شریف بالکل ہشاش بشار ہو گئے

کئی دہائیاں لندن اور واشنگٹن میں گزارنے والے ایک صاحب کشف و جمال کا دعوی ہے کہ شریف خاندان کو شبہ ہے کہ انہیں Polonium 210 دیا گیا ہے۔
بشکریہ نوائے وقت

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).